Social Media Links
Awareness Session on Say No To Drugs Say Yes to Life at District Mardan
ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مردان کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج تحت بھائی میں "SAY NO TO DRUGS, SAY YES TO LIFE" کے عنوان سے ایک آگاہی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد نوجوانوں میں منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور انہیں صحت مند، مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا تھا۔
تقریب میں کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد ابرار، اساتذہ، طلباء اور مقامی عمائدین نے بھرپور شرکت کی۔ مقررین نے منشیات کے خطرناک اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو معاشرے کی بہتری، تعلیم اور کھیلوں جیسی مثبت سرگرمیوں میں صرف کریں۔
ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مردان کے نمائندوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ضلعی سطح پر ایسی آگاہی مہمات جاری رکھیں گے تاکہ نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ اور ایک روشن مستقبل کی طرف گامزن کیا جا سکے۔
📋 Event Details
-
Event Date
18-11-2025 -
No of Audience
150 -
No of Participants
150 -
Event Venue
GDC Takht Bhai Mardan
🖼️ Event Photos