Social Media Links
Pushto Mushaira 2025 at Bannu Sarkat House
بنوں سرکٹ ہاؤس میں تینوں اضلاع لکی مروت، بنوں اور شمالی وزیرستان کے شعرا کے درمیان ایک شاندار پشتو مشاعرہ منعقد ہوا۔ اس مشاعرے کا اہتمام کمشنر بنوں خالد محمود اور ڈی آئی جی بنوں سجاد خان نے مشترکہ طور پر کیا، جس میں بنوں ڈویژن کے معروف شعرا نے اپنے خوبصورت کلام سے محفل کو چار چاند لگا دیے۔
شمالی وزیرستان کے شعرا نے بھرپور شرکت کی، جن کی شرکت کے لیے ضلعی انتظامیہ شمالی وزیرستان اور یوتھ آفس نے بھرپور تعاون کیا اور ہر ممکن انتظامی سہولت فراہم کی۔
مشاعرے کے اختتام پر ایک متفقہ قرارداد منظور کی گئی، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ بنوں ڈویژن کے تمام تعلیمی اداروں میں جماعت نہم اور دہم کے لیے پشتو زبان کو لازمی مضمون قرار دیا جائے۔
کمشنر بنوں خالد محمود نے اس موقع پر وعدہ کیا کہ وہ پشتو زبان کے فروغ اور اسے تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ "بنوں ڈویژن میں ادبی مشاعروں کا رواج عام کیا جائے گا تاکہ ہماری زبان اور ثقافت کو مزید تقویت مل سکے۔"
یہ مشاعرہ نہ صرف شعرا کے لیے ایک ادبی میل ملاقات کا خوبصورت موقع تھا بلکہ
پشتو زبان و ثقافت کے فروغ کی جانب ایک مثبت اور خوش آئند قدم بھی ثابت ہوا۔
📋 Event Details
-
Event Date
18-11-2025 -
No of Audience
60 -
No of Participants
60 -
Event Venue
District Bannu
🖼️ Event Photos