Social Media Links

Educational Visits to Rescu 1122 Headquarter on 12th November 2025 at District Mardan

ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مردان اور Youth Alliance for Peace and Development نے آج مقامی نوجوانوں کے لیے ریسکیو 1122 ہیڈ کوارٹر مردان کا ایک تعلیمی و معلوماتی دورہ ترتیب دیا۔ اس دورے کا مقصد نوجوانوں کو ریسکیو خدمات، ایمرجنسی مینجمنٹ، اور ابتدائی طبی امداد کے اہم اصولوں سے آگاہ کرنا تھا۔

دورے کے دوران ریسکیو اہلکاروں نے نوجوانوں کو ادارے کے مختلف شعبہ جات، جدید آلات، ایمبولینس سروس، فائر فائٹنگ یونٹس اور کنٹرول روم کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ شرکاء کو ہنگامی صورتحال میں بروقت اور مؤثر ردِعمل کی اہمیت سے متعلق عملی رہنمائی بھی فراہم کی گئی۔

نوجوانوں نے ریسکیو 1122 کی پیشہ ورانہ خدمات اور نظم و ضبط کو سراہا۔ ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مردان کی جانب سے مستقبل میں بھی نوجوانوں کے لیے مزید معلوماتی و تربیتی سرگرمیوں کے انعقاد کے عزم کا اظہار کیا گیا۔


📋 Event Details
  • Event Date
    12-11-2025
  • No of Audience
    30
  • No of Participants
    30
  • Event Venue
    District Mardan

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo