Social Media Links

Seminar on Anti Durgs on 12th November 2025 at District Khyber

محکمہ یوتھ افیئرز خیبر اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نوجوانوں میں نشہ سے انکار کے حوالے سے ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جمرود نسیم اللّہ شاہ تھے۔ سیمینار گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول پائندی للمہ ملاگوری کے مین ہال میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر تحصیلدار ہارون جمال، وائس پرنسپل محمد عثمان، اساتذہ کرام، طلباء، نوجوانوں، والدین اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ سیمینار کا آغاز کلام پاک سے ہوا۔ ماسٹر ٹرینر مولانا صفی اللّٰہ جنیدی نے قرآن و سنت کی روشنی میں نشے کی نقصانات اور تباہی سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام میں نشہ کی استعمال کسی بھی صورت اجازت نہیں ہے اور اس کی استعمال سے انسان اپنا ہوش و حواس کھوتا ہے۔ ماسٹر وحید اللہ خان نے کہا کہ نشہ ایک ناسور ہے اور غلط صحبت میں میل جل سے ہی انسان اس میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ پہلے پہل نوجوان اپنی غفلت، لاپرواہی کی وجہ سے نشہ کرتا ہے اور پھر رفتہ رفتہ اس کی مستقبل اور زندگی کی تباہی کا سبب بن جاتا ہے۔ انہوں نے محکمہ یوتھ افیئرز کے حکام کو حراج تحسین پیش کی جن کی کوششوں سے اس طرح کے مثبت سرگرمیوں کا انعقاد ہوتا ہے اور اس سے نوجوانوں کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ سیمینار شرکاء نے آخر میں ایک ریلی بھی نکالی جس میں نشے سے انکار' زندگی سے پیار و دیگر نعرے لگوائیں۔


📋 Event Details
  • Event Date
    12-11-2025
  • No of Audience
    250
  • No of Participants
    250
  • Event Venue
    District Khyber

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo