Social Media Links
Celebration of Iqbal Day 2025 at District Malakand
ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ جناب محمد فیاض خان شرپاؤ کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز ملاکنڈ کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج طوطہ کان میں یومِ اقبال کے حوالے سے ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں طلباء و طالبات کے مابین تقریری، ملی نغمہ اور کوئز مقابلے منعقد کئے گئے جن میں طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی اور شاعرِ مشرق علامہ اقبالؒ کے افکار و نظریات پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر مقررین نے علامہ اقبالؒ کی قومی خدمات، فلسفۂ خودی اور نوجوانوں کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی۔ آخر میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات میں انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔
تقریب میں اساتذہ، طلباء، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
📋 Event Details
-
Event Date
09-11-2025 -
No of Audience
180 -
No of Participants
180 -
Event Venue
GDC Totakan District Malakand
🖼️ Event Photos