Social Media Links

Expouser Visit to National Assembly on 07-11-2025 District Mardan

ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مردان نوجوانوں کی فکری و عملی استعداد بڑھانے کے لیے سرگرمِ عمل ہے اور انہیں قومی و پارلیمانی اداروں سے روشناس کرانے کے مقصد کے تحت مختلف تعلیمی سرگرمیوں کا انعقاد کرتا رہتا ہے۔

اسی سلسلے میں مردان یوتھ پارلیمنٹ کے اراکین کے لیے قومی اسمبلی آف پاکستان کا ایک تعلیمی و تفریحی مطالعہ جاتی دورہ منعقد کیا گیا۔ مردان یوتھ پارلیمنٹ کے چیئرمین ارشاد احمد کی سربراہی میں دورہ کیا۔ اس دورے میں نوجوانوں کو ایوانِ نمائندگان کے کام، پارلیمانی امور، قانون سازی کے طریقہ کار اور فیصلہ سازی کے عمل سے آگاہی فراہم کی گئی۔

دورے کے دوران شرکاء نے اسمبلی ہال، کمیٹی رومز اور ایوان کے مختلف حصوں کا مشاہدہ کیا اور پارلیمانی عمل کے حوالے سے بریفنگ بھی حاصل کی۔ نوجوانوں نے اس موقع پر خصوصاً قانون سازی اور جمہوری اقدار کے فروغ میں نوجوانوں کے کردار سے متعلق سوالات کیے جنہیں ماہرین نے مفصل انداز میں بیان کیا۔

شرکاء نے اس سیکھنے کے سفر کو نہایت مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے دورے نوجوانوں میں قومی اداروں کو سمجھنے اور فعال شہری بننے کا شعور پیدا کرتے ہیں۔

ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مردان نوجوانوں کی تعلیمی، سماجی اور قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ کے لیے مستقبل میں بھی ایسے تعمیری اقدامات جاری رکھے گا۔


📋 Event Details
  • Event Date
    07-11-2025
  • No of Audience
    30
  • No of Participants
    30
  • Event Venue
    National Assembly Islamabad

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo