Social Media Links

Seminar on Writing an Effective Reasarch Proposal in Social Science at District Mardan

آج 30 اکتوبر 2025 کو ضلع مردان میں “سوشل سائنسز میں مؤثر ریسرچ پروپوزل لکھنے کی مہارت” کے موضوع پر ایک کامیاب سیمینار منعقد کیا گیا۔

یہ سیمینار دفتر ڈین، فیکلٹی آف سوشل سائنسز، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان (AWKUM) کے زیر اہتمام، یوتھ افیس مردان اور سسٹیننگ دی ہیومینٹی آرگنائزیشن (STHO) کے اشتراک سے منعقد ہوا۔

ڈاکٹر ثناء اللہ، اسسٹنٹ پروفیسر، ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی، AWKUM نے ریسرچ پروپوزل لکھنے کی فنِ مہارت پر ایک شاندار اور دلچسپ سیشن پیش کیا۔ ان کی پریزنٹیشن نے نوجوان محققین اور طلباء کو قیمتی رہنمائی اور عملی بصیرت فراہم کی۔

ڈاکٹر اسحاق، لیکچرار، ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی، AWKUM نے بطور چیف آرگنائزر اہم کردار ادا کیا۔ ہم ان کی محنت اور لگن کو سراہتے ہیں جنہوں نے طلباء اور محققین کی علمی نشوونما کے لیے اتنا بامعنی اور مفید سیمینار منعقد کیا۔

ہم اپنی دلی شکریہ ادا کرتے ہیں مسٹر صدام خان، یوتھ آفیسر ضلع مردان کے لیے، جن کے تعاون اور مستقل حمایت سے یہ سیمینار ممکن ہوا۔

تمام آرگنائزنگ ٹیم کا بھی شکریہ جنہوں نے ریسرچ کلچر اور علمی برتری کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کیا۔


📋 Event Details
  • Event Date
    30-10-2025
  • No of Audience
    50
  • No of Participants
    50
  • Event Venue
    Abdul Wali Khan University Mardan

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo