Social Media Links
Seminar on Digital Innovation and Challenges Faced by Youth 2025 at District Mansehra
ڈپٹی کمشنر مانسہرہ میاں بہزاد عادل اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبر پختونخواہ ڈاکٹر نعمان مجاہد کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مانسہرہ نے ادریس تنولی بانی کفالت انسانیت فاؤنڈیشن کے تعاون سے پسماندہ علاقے لساں نواب، تناول میں ایک روزہ کانفرنس "Digital Innovation and Challenges Faced by Youth" کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس میں ڈیجیٹل ایکسپرٹس، فری لانسرز، کنٹینٹ کریئیٹرز، میڈیا پروفیشنلز، ادبی و کاروباری شخصیات کے علاوہ طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مہمانِ خصوصی اور مقررین میں شامل تھے:
قیصر آقاش خان، بلیو پرائم سافٹویئر کے بانی ذیشان قریشی، آئی ٹی ایکسپرٹ امجد مداد، ہزارہ ایکسپریس نیوز کے سی ای او شیر افضل گجر، صحافی و کنٹینٹ کریئیٹر رجب علی آزاد، وقار احمد تنولی، ازادی ڈاٹ کام کے بانی صفدر حسین، سوشل میڈیا چینل ہزارے وال کے بانی سعد تنولی، معروف کالم نگار عامر ہزاروی، ایس ایچ او لساں تھانہ، آئی ٹی پروفیشنل حمزہ تنولی، ڈاکٹر ازور شیرازی (ہزارہ یونیورسٹی) اور کفالت انسانیت فاؤنڈیشن کے پریزیڈنٹ خذیفہ سمیت متعدد معزز شخصیات نے شرکت کی۔
پروگرام کے اختتام پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر مانسہرہ نے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سیکھنے، نئے دور کے تقاضوں کے مطابق خود کو تیار کرنے اور معاشرتی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔
انہوں نے نوجوانوں کو ہمیشہ ساتھ دینے اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔
ایسے پروگرامز پسماندہ علاقوں میں ڈیجیٹل شعور بیدار کرنے، تعلیم و تربیت کے فروغ اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
📋 Event Details
-
Event Date
30-10-2025 -
No of Audience
300 -
No of Participants
300 -
Event Venue
District Mansehra
🖼️ Event Photos