Social Media Links
Session on Career Counselling 2025 at District Battagram
بٹگرام کے نوجوانوں کی پیشہ ورانہ زندگی میں رہنمائی کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر بٹگرام جناب اشتیاق احمد صاحب کی ہدایات کی روشنی میں CSS, PMS اور کیریئر کونسلنگ کے موضوع پر ضلعی یوتھ افس کے اشتراک سے ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد نوجوانوں کو مسابقتی امتحانات اور پیشہ ورانہ زندگی میں رہنمائی فراہم کرنا تھا۔ پروگرام میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء نےکثیر تعداد میں شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلباء کی بھرپور شرکت نے اس بات کا ثبوت دیا کہ وہ اپنے مستقبل اور پیشہ ورانہ زندگی کے حوالے سے نہایت سنجیدہ ہیں۔ جبکہ بٹگرام کے قدرتی حسن اور سیاحتی امکانات کو اجاگر کرنا اور ضلع کے نوجوانوں کو بہترین مسقبل کیلئے ہر سطح پر رہنمائی مہیا کرنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور یہی وجہ ہے کہ وہ نوجوان نسل کو مختلف مثبت سرگرمیوں کے ذریعے انگیج کرنے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر صاحب نے اعلان کیا کہ نومبر کے دوسرے ہفتے میں Explore Battagram فوٹوگرافی کمپیٹیشن کی تقریب منعقد ہو گی جبکہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء کے مابین مضمون نویسی کے مقابلے کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔
پروگرام کے ٹرینرز میں اسسٹنٹ کمشنر حسیب پرویز کھٹانہ اور اسسٹنٹ کمشنر دیر اپر جناب جنید ذاکر شامل تھے، جنہوں نے طلباء کو سی ایس ایس اور پی ایم ایس امتحانات کی تیاری، وقت کے بہتر استعمال، اور خود اعتمادی کے فروغ پر نہایت مفصل اور رہنمائی پر مبنی لیکچر دیا۔
آخر میں منتظمین نے تمام شرکاء اور مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ اس نوعیت کے پروگرام مستقبل میں بھی جاری رہیں گے تاکہ نوجوانوں کو صحیح سمت میں رہنمائی فراہم کی جا سکے۔
📋 Event Details
-
Event Date
29-10-2025 -
No of Audience
150 -
No of Participants
150 -
Event Venue
District Battagram
🖼️ Event Photos