Social Media Links

Kashmir's Black Day 2025 at District Charsadda

صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ چارسدہ کی زیر نگرانی اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفس چارسدہ کے زیرِ اہتمام بیگم نسیم ولی خان سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں کشمیری بہن بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر یومِ سیاہ کشمیر بھرپور طریقے سے منایا گیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ جناب آفتاب منیر مہمانِ خصوصی تھے، جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر فہیم جان، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر اور دیگر محکموں کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے ٹیبلو، ملی نغمے، تقاریر اور خاکے پیش کیے جنہیں شرکاء نے بے حد سراہا۔

خطاب کے دوران اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ آفتاب منیر نے کہا کہ:

یومِ سیاہ کشمیر منانے کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ اپنی اخلاقی، سیاسی اور انسانی ہمدردی کا اظہار کرنا ہے۔ کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنے حقِ خودارادیت کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں، اور پاکستان کی عوام ان کے ساتھ ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

تقریب کے اختتام پر یومِ سیاہ واک کا اہتمام کیا گیا، جبکہ پروگرام میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔


📋 Event Details
  • Event Date
    27-10-2025
  • No of Audience
    300
  • No of Participants
    300
  • Event Venue
    District Charsadda

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo