Social Media Links

Awareness Session on Breast Cancer October, 2025, at District Malakand

ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ جناب محمد فیاض خان شرپاؤ کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفس ملاکنڈ کے زیرِ اہتمام اور تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال درگئی کے تعاون سے "چھاتی کے کینسر سے بچاؤ" کے حوالے سے FIMS کالج آف نرسنگ اینڈ ہیلتھ سائنسز درگئی میں ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار میں ڈاکٹر حنا ارشد (DMS THQ درگئی) نے اپنی معلوماتی گفتگو میں بتایا کہ پاکستان میں ہر 9 میں سے 1 خاتون چھاتی کے سرطان کا شکار ہوتی ہے۔ اس بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے اور آگاہی پھیلانے میں طلباء، بالخصوص نوجوان طالبات، نہایت اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

اسی طرح ڈاکٹر سیما ظاہر (WMO THQ درگئی) نے نوجوان خواتین کو اس مرض سے بچاؤ کے طریقوں سے آگاہ کیا اور زور دیا کہ چھاتی کے سرطان سے بچاؤ کا سب سے مؤثر طریقہ اس کی بروقت تشخیص ہے۔ انہوں نے خواتین کو تلقین کی کہ وہ باقاعدگی سے اپنا معائنہ خود کریں تاکہ کسی بھی ابتدائی علامت کی فوری نشاندہی ہو سکے۔


📋 Event Details
  • Event Date
    23-10-2025
  • No of Audience
    80
  • No of Participants
    80
  • Event Venue
    District Malakand

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo