Social Media Links

Seminar on Youth Guidance and Peace on 22nd October, 2025 at District Khyber

ضلع خیبر جمرود میں ایف سی ونگ 101 خیبر رائفلز نے ضلعی انتظامیہ خیبر اور محکمہ یوتھ افیئرز خیبر کے تعاون سے آفریدی یوتھ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائر سیکنڈری شہید عبدالعظم سکول جمرود نمبر 1 میں نوجوانوں کی رہنمائی اور امن کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا۔

ایک روزہ آگاہی سیمینار کا مقصد نوجوانوں میں شعور، مثبت سوچ اور قومی ذمہ داری کے احساس کو فروغ دینا تھا۔

سیمینار کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیبر (فنانس) گل نواز آفریدی تھے، جبکہ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جمرود نسیم اللہ شاہ، ایجوکیشن آفیسر مصری خان، خیبر یوتھ افیئرز آفیسر ساجد آفریدی، سکالر زبیر آفریدی، انجینئر واجد آفریدی، پرنسپل حنیف الرحمان، خان اعظم آفریدی (وائس پرنسپل)، اقتدار (گورنمنٹ نمبر 2 پرنسپل)، عبدالرحمن (گورنمنٹ ہاشم آباد پرنسپل)، ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل افتخار سمیت دیگر عسکری حکام، بلدیاتی نمائندگان چیئرمین شاہد زمان، میاں جان، شاہد خان،انجمن تاجران جمروف بازار صدر کاشف اقبال آفریدی معززین علاقہ، اساتذہ اور کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت کی۔

سیمینار کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا۔ بعد ازاں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے نوجوانوں کی کردار سازی اور قومی ترقی میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ونگ کمانڈر 101 ونگ لیفٹیننٹ کرنل افتخار نے کہا کہ نوجوان قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں، اور طلبہ کو چاہیے کہ وہ تعلیم، نظم و ضبط اور اخلاقی تربیت پر بھرپور توجہ دیں تاکہ وہ ملک و قوم کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے اور سوشل میڈیا پر زیادہ تر غلط معلومات اتنی جلدی وائرل ہو جاتی ہیں کہ بعد میں جب حقیقت سامنے آتی ہے تو لوگ سچ کو جھوٹ سمجھ لیتے ہیں۔ اس لیے نوجوانوں کو اس حوالے سے آگاہی حاصل کرنی چاہیے۔

لیفٹیننٹ کرنل افتخار نے مزید کہا کہ ہمارے قومی شاعر و ہیرو علامہ اقبال نے نوجوانوں کو شاہین کا لقب دیا ہے، لہٰذا نوجوانوں کو اپنے کردار، اخلاق اور ٹیلنٹ سے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ واقعی اقبال کے شاہین ہیں۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیبر گل نواز آفریدی نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ محنت، لگن اور مثبت سوچ کے ذریعے اپنے مستقبل کو سنواریں، کیونکہ قوموں کی ترقی کا دار و مدار نوجوان نسل پر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، اور ہم انہیں بااختیار بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں تاکہ وہ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

دیگر شرکاء نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی میں امن کا کلیدی کردار ہے، کیونکہ جب ایک ملک میں امن ہوگا تو وہاں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔ عوام امن کی فضا میں سکون سے زندگی بسر کر سکیں گے، اور اس کے لیے نوجوانوں سمیت تمام شہریوں کو عسکری اداروں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

آخر میں شرکاء نے ایف سی 101 ونگ خیبر رائفلز ایف سی کے پی نارتھ کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے تجویز دی کہ اس نوعیت کی سرگرمیوں کا تسلسل برقرار رکھا جائے تاکہ نوجوانوں میں خدمتِ وطن کا جذبہ مزید مضبوط ہو جبکہ آخر میں ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل افتخار طلباء میں گل مل گئے اور طلباء کے ساتھ سیلفیاں و تصاویر بنائے۔

تقریب کا اختتام “پاکستان زندہ باد” کے پرجوش نعروں کے ساتھ ہوا۔


📋 Event Details
  • Event Date
    22-10-2025
  • No of Audience
    200
  • No of Participants
    200
  • Event Venue
    District Khyber

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo