Social Media Links
Kashmir's Black Day 27th October, 2025 at Directorate of Youth Affairs
یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر آج 27 اکتوبر کو ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا اور صوبے بھر کے ڈسٹرکٹ یوتھ دفاتر میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تقریبات اور سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی سے کیا گیا، جس کے بعد یکجہتی واک کا اہتمام ہوا۔ شرکاء نے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے، جبکہ مختلف بینرز، پوسٹرز اور جھنڈے نمایاں مقامات پر آویزاں کیے گئے جن پر کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کے نعرے درج تھے۔
اس موقع پر نوجوانوں نے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ والہانہ محبت اور غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے عہد کیا کہ پاکستانی قوم ہر مشکل گھڑی میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی آزادی کی جدوجہد میں شریک رہے گی۔
یومِ سیاہ کی ان سرگرمیوں کا مقصد نوجوان نسل کو مسئلہ کشمیر کی تاریخی و سیاسی اہمیت سے آگاہ کرنا، جذبۂ حب الوطنی کو فروغ دینا، اور دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ
کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس کی آزادی تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔
📋 Event Details
-
Event Date
27-10-2025 -
No of Audience
50 -
No of Participants
50 -
Event Venue
Directorate of Youth Affairs
🖼️ Event Photos