Social Media Links
Awareness Session on Mental Health 2025 at District Swabi
آج بروز ہفتہ 18 اکتوبر 2025 کو ایک کامیاب اور معلوماتی سیشن ذہنی صحت (Mental Health) کے موضوع پر منعقد ہوا، جس کا اہتمام ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز آفس صوابی اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن صوابی نے صوابی مینٹل ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پنج پیر میں کیا۔
اس سیشن میں ماہرِ نفسیات کی ایک ٹیم نے شرکاء کو ذہنی صحت کی آگاہی کے حوالے سے مفید لیکچرز دیے۔ مقررین نے ذہنی صحت سے متعلق عام غلط فہمیوں اور معاشرتی بدنامیوں (Stigmas) کو دور کرنے پر زور دیا اور طالبات کو اس قابل بنایا کہ وہ اپنے ذہنی مسائل پر کھل کر بات کر سکیں۔ مزید یہ کہ انہیں ذہنی دباؤ پر قابو پانے، جذباتی توازن برقرار رکھنے اور ایک صحت مند و خوشحال زندگی گزارنے کے عملی طریقے سکھائے گئے۔
تقریب کے اختتام پر مہمانوں اور سوال و جواب کے سیشن میں حصہ لینے والی طالبات کو سرٹیفیکیٹس اور شیلڈز بھی دی گئیں۔
کالج انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز آفس صوابی اور صوابی مینٹل ہیلتھ آرگنائزیشن کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں نوجوانوں کی ذہنی اور سماجی نشوونما کے لیے نہایت اہم ہیں۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں صحت مند، مثبت اور خوشگوار زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔
📋 Event Details
-
Event Date
18-10-2025 -
No of Audience
120 -
No of Participants
120 -
Event Venue
District Swabi
🖼️ Event Photos