Social Media Links
Session on World Food Day 2025 at District Hangu
قابل احترام ڈپٹی کمشنر ہنگو، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبر پختونخواہ کی ہدایات پر ، ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز ہنگو نے عالمی یومِ خوراک منایا۔
ڈسٹرکٹ یوتھ آفس ہنگو نے خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ہنگو کے اشتراک سے گورنمنٹ ڈگری کالج ہنگو میں عالمی یومِ خوراک منایا۔ یہ دن اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کی 1945 میں بنیاد رکھنے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
"بہتر خوراک اور بہتر مستقبل کے لیے ہاتھوں میں ہاتھ"
اس پروگرام کی میزبانی ڈاکٹر محمد وارث نے کی، جنہوں نے اس تقریب کو کامیابی سے منعقد کیا۔
عالمی یومِ خوراک کے موقع پر گورنمنٹ ڈگری کالج ہنگو میں فوڈ سیفٹی آفیسر رضوان اللہ مروت اور پروفیسر ڈاکٹر یاسین نے فوڈ سیفٹی کے موضوع پر تفصیل سے بات کی۔ انہوں نے کھانے کی حفاظت کے حوالے سے مختلف اہم نکات پر روشنی ڈالی
-
اس موقع پر آگاہی سیشنز، نوجوانوں کی شمولیت پر مبنی سرگرمیاں، اور خوراک کی حفاظت، غذائیت اور زرعی ترقی پر مباحثے منعقد کیے گئے۔ طلبہ، اساتذہ، ضلعی افسران اور مقامی افراد نے بھرپور شرکت کی، اور نوجوانوں کے کردار کو اجاگر کیا جو مستقبل میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
📋 Event Details
-
Event Date
16-10-2025 -
No of Audience
60 -
No of Participants
60 -
Event Venue
District Hangu
🖼️ Event Photos