Social Media Links
Awareness Session on Media Litracy and Fake News at District Mohmand
گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز غلنئی، ضلع مہمند میں میڈیا لٹریسی اور جعلی خبروں سے آگاہی (Fake News Awareness) کے موضوع پر ایک آگاہی سیشن منعقد ہوا۔ یہ پروگرام ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مہمند، ضلعی انتظامیہ مہمند اور یوتھ الائنس فار ڈیویلپمنٹ کے باہمی اشتراک سے منعقد کیا گیا۔
سیشن کا مقصد طلبہ و نوجوانوں میں میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال، حقائق کی تصدیق اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی جھوٹی خبروں کی پہچان کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔
مقررین نے اس موقع پر کہا کہ غیر مصدقہ معلومات معاشرے میں غلط فہمیوں اور انتشار کا سبب بنتی ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ ہر شہری معلومات شیئر کرنے سے قبل ان کی تصدیق کرے۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں، جبکہ ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مہمند کی جانب سے آئندہ بھی اسی نوعیت کی آگاہی سرگرمیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
📋 Event Details
-
Event Date
16-10-2025 -
No of Audience
50 -
No of Participants
50 -
Event Venue
District Mohmand
🖼️ Event Photos