Social Media Links
Awareness Session on Drug Abuse on October 10, 2025 at District Battagram
ضلعی انتظامیہ بٹگرام کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یُوتھ و سپورٹس آفس بٹگرام کے زیر اہتمام منشیات کے نقصانات اور اسکے روک تھام کے حوالے سے مختلف تعلیمی اداروں میں آگاہی سیمنارز منعقد کیئے گئے جس کا مقصد طلبہ کو نشہ کی لعنت سے دور رکھنا ہے۔ دور حاضر میں منشیات کے استعمال اور نقصانات کے حوالے سے موثر مہم چلانا وقت کی اہم ضرورت ہے، نوجوان نسل ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں اور سماج دشمن عناصر نوجوانوں کو منشیات کی دلدل میں پھنساکران کا مستقبل داؤ پر لگانا چاہتے ہیں۔ تمام طلباء و طالبات اپنی تعلیم و تربیت پر توجہ دیں اور صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لیں۔
مقررین کااس موقع پر کہنا تھا کہ پولیس منشیات کے خاتمے کے لئیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے تاہم طلباء اور طالبات سے گزارش ہے کہ وہ خود بھی منشیات سے دور رہیں اور اپنے عزیز و اقارب کو بھی منشیات کے نقصانات سے آگاہ کریں۔
📋 Event Details
-
Event Date
10-10-2025 -
No of Audience
80 -
No of Participants
80 -
Event Venue
District Battagram
🖼️ Event Photos