Social Media Links

Session on Legal Immigration Procedures on 07-10-2025 at District Swat

ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان اور ڈائریکٹر یوتھ افئیرز نعمان مجاہد کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر سوات نے مائیگرینٹ ریسورس سنٹر پشاور کے تعاون سے گورنمنٹ جہانزیب کالج سیدو شریف میں نوجوانوں کیلئے بیرونِ ملک تعلیم اور روزگار کے سلسلے میں قانونی امیگریشن کے طریقہ کار اور غیر قانونی ہجرت سے بچاؤ کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

ورکشاپ میں نوجوانوں کو قانونی دستاویزات، ویزا پراسس اور بین الاقوامی قوانین کے بارے میں رہنمائی فراہم کی گئی، جبکہ غیر قانونی ہجرت کے منفی اثرات اور اس کے سماجی و نفسیاتی نقصانات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

اس ورکشاپ کا مقصد نوجوانوں کو محفوظ، قانونی اور پائیدار طریقوں سے بیرونِ ملک تعلیم اور روزگار کے مواقعوں کے حصول کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا، تاکہ وہ غیر قانونی راستوں کے نقصانات اور خطرات سے محفوظ رہ سکیں۔


📋 Event Details
  • Event Date
    07-10-2025
  • No of Audience
    80
  • No of Participants
    80
  • Event Venue
    District Swat

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo