Social Media Links

One Months MS Office, Graphic Design and E-Commerce 2025 at District Swabi

ڈپٹی کمشنر جناب نصراللہ خان صاحب کی ہدایات پر، ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز صوابی نے SAT سافٹ ویئر ہاؤس اینڈ انسٹیٹیوٹ صوابی کے اشتراک سے آج 03 اکتوبر 2025 کو ایک ماہ پر مشتمل ایک ماہ بوٹ کیمپ ڈیجیٹل اسکلز ٹریننگ کورسز کی شاندار اختتامی تقریب کا انعقاد کیا۔

یہ ایک ماہ کا تربیتی پروگرام تین خصوصی شعبہ جات میں منعقد ہوا:

ایم ایس آفس

گرافک ڈیزائننگ

ای کامرس

ضلع کے تمام تحصیلوں سے نوجوانوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی اور جدید ڈیجیٹل مہارتیں حاصل کیں۔ شرکاء نے کہا کہ یہ ایک ماہ کا کورس ان کے لیے نہایت فائدہ مند رہا۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر صوابی جناب شاہ زیب صاحب سے اپیل کی کہ مستقبل میں بھی ایسے مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ نوجوان مزید جدید علم اور مہارتوں سے آراستہ ہو سکیں۔اختتامی تقریب میں طلباء، آفیشلز اور معزز مہمانان گرامی کو سرٹیفکیٹس اور شیلڈز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر مسٹر گل نواب، سی ای او SAT سافٹ ویئر ہاؤس صوابی کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا گیا جن کی انتھک محنت اور تعاون سے یہ پروگرام کامیابی سے مکمل ہوا۔

یہ تقریب نوجوانوں کے عزم، حوصلے اور ترقی کی جیتی جاگتی تصویر ہے۔

ہمارا مقصد: نوجوانوں کو مضبوط، باصلاحیت اور بااختیار بنانا۔


📋 Event Details
  • Event Date
    03-10-2025
  • No of Audience
    120
  • No of Participants
    120
  • Event Venue
    District Swabi

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo