Social Media Links

Mehfl-e-Mushaira on 26-09-2025 at District Mohmand

ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مہمند کے زیر اہتمام اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن مہمند کے تعاون سے ایک شاندار محفل مشاعرہ تحصیل پنڈیالی مہمند میں منعقد ہوا۔ اس محفل میں مشہور شعراء نے اپنی خوبصورت تخلیقات پیش کیں جن میں معروف شاعر غزل مہمند، ممتاز شاعر انوار خیال بونیری، اور دلکش شاعری کے خالق رحم شیر ریحان سمیت دیگر نامور شعراء شامل تھے۔

اس مشاعرے میں نوجوانوں نے بڑے ذوق و شوق سے شرکت کی اور تخلیقی ماحول سے مستفید ہوئے۔ اس طرح کے ادبی پروگرام نہ صرف نوجوانوں میں ادب و شعر کے ذوق کو پروان چڑھاتے ہیں بلکہ معاشرے میں مثبت رویوں، برداشت اور فکری تربیت کو فروغ دیتے ہیں۔ ایسے پروگراموں کے ذریعے نوجوانوں کو اظہارِ رائے کا موقع ملتا ہے، جو ایک پرامن اور مہذب معاشرتی اقدار کے فروغ میں سنگِ میل ثابت ہوتا ہے۔

آخر میں شعراء، نوجوانوں اور عوام کی جانب سے ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مہمند اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن مہمند کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے اس طرح کی خوبصورت اور تعمیری ادبی محفل کا اہتمام کیا، جس سے نہ صرف نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوئی بلکہ علاقے میں مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ بھی ملا۔


📋 Event Details
  • Event Date
    26-09-2025
  • No of Audience
    60
  • No of Participants
    60
  • Event Venue
    District Mohmand

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo