Social Media Links

Sirat Un Nabi Quiz Competition on 26-09-2025 at District Dir Upper

ڈپٹی کمشنر ضلع دیر بالا جناب نوید اکبر صاحب اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا ڈاکٹر نعمان مجاہد کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفس دیر اپر کے زیر اہتمام 25 ستمبر 2025 بروز جمعرات جامعہ حقانیہ جاٹگرام میں “سالانہ سیرت النبی ﷺ کوئز مقابلہ” کے سلسلے میں ایک پُررونق اور بابرکت تقریب منعقد ہوئی جس میں جامعہ کے اساتذہ کرام، طلبہ، مہمانان گرامی، معززین علاقہ اور علمائے کرام نے بھرپور شرکت کی۔ اس مقابلے میں جامعہ کے 16 طلبہ نے حصہ لیا جو تقریباً پچھلے ڈیڑھ مہینے سے سیرت النبی ﷺ کا عرق ریزی سے مطالعہ کر رہے تھے۔ ان طلبہ کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا جنہیں صدیق، فاروق، عثمان اور حیدر کے نام دیے گئے۔ تمام طلبہ نے عمدہ علمی کارکردگی دکھا کر حاضرین سے داد سمیٹی اور بالآخر عثمان گروپ فاتح قرار پایا جس کے اراکین حافظ رضوان خان (سادسہ)، حافظ رحمان علی، حافظ محمد طلحہ (ثالثہ) اور حافظ عنایت خان تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر ضلع دیر بالا جناب شہزاد طارق مہمان خصوصی تھے جنہوں نے ونر ٹیم سمیت تمام شرکاء میں اعزازی شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے۔ سامعین اور مہمانان گرامی نے طلبہ کی انتھک محنت، بھرپور تیاری اور انتظامیہ کے بہترین نظم و ضبط کو خوب سراہا۔ تقسیم انعامات کے بعد حضرت مولانا مفتی عبدالرزاق حقانی صاحب نے موضوعِ تقریب پر مختصر اور پرمغز خطاب فرمایا اور آخر میں معزز مہمان حضرت مولانا مفتی افسر علی صاحب نے اجتماعی دعا کرائی جس کے ساتھ اس بابرکت تقریب کا اختتام ہوا۔


📋 Event Details
  • Event Date
    26-09-2025
  • No of Audience
    150
  • No of Participants
    150
  • Event Venue
    District Dir Upper

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo