Social Media Links
Empowering Youth Through Digital Skills on 26-09-2026 at District Charsadda

ڈپٹی کمشنر چارسدہ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی ہدایت پر محکمہ اُمورِ نوجوانان چارسدہ اور Futurepath Organization کے باہمی تعاون سے گورنمنٹ عبدالعلی خان ڈگری کالج میں ڈیجیٹل اسکلز اور جدید دور کی ضروریات کے حوالے سے ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
اس سیشن کا مقصد نوجوان طلبہ کو بدلتے ہوئے ڈیجیٹل تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور ان کی صلاحیتوں کو مثبت اور عملی سمت دینا تھا۔ سیشن کے ٹرینر اور Futurepath Organization کے ڈائریکٹر جناب انس خان نے طلبہ کو ڈیجیٹل مہارتوں کی اہمیت، عملی استعمال اور مستقبل میں ان سے حاصل ہونے والے روزگار کے مواقع کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ طلبہ نے نہایت دلچسپی کے ساتھ حصہ لیتے ہوئے سیشن کو کامیاب بنایا۔
پروگرام کے اختتام پر سوال و جواب کا سلسلہ رکھا گیا، جس میں درست جوابات دینے والے طلبہ کو ڈسٹرکٹ یوتھ آفس چارسدہ کی جانب سے خصوصی پروموشنل کپ تحائف کے طور پر پیش کیے گئے۔
📋 Event Details
-
Event Date
26-09-2025 -
No of Audience
70 -
No of Participants
70 -
Event Venue
District Charsadda
🖼️ Event Photos





