Social Media Links
Seminar on Drug Abuse on 18-09-2025 at District Malakand

ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ جناب محمد فیاض خان شرپاؤ کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز ملاکنڈ کے زیر اہتمام گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ وکیشنل ٹریننگ سینٹر درگئی میں انسدادِ منشیات آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں مختلف مکاتب فکر کے افراد، پرنسپل کالج، اساتذہ کرام اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر طلباء نے انسدادِ منشیات کے حوالے سے تقاریر پیش کیں۔ گیسٹ اسپیکر پروفیسر ذاکر خان نے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرتی برائیوں اور بری صحبت سے اجتناب کر کے ہی نوجوان اپنے آپ کو منشیات سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ مقررین نے مزید کہا کہ صوبے میں بڑھتے ہوئے جرائم کی ایک بڑی وجہ منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں اضافہ ہے۔
ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر ملاکنڈ نے اپنے خطاب میں نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ دینِ اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر اور بری صحبت سے بچ کر منشیات سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔
تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے شرکاء میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔
📋 Event Details
-
Event Date
18-09-2025 -
No of Audience
180 -
No of Participants
180 -
Event Venue
District Malakand
🖼️ Event Photos





