Social Media Links

Four Days Young Leaders Summer Camp 2025 at Islamabad and Natya Gali

ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ آفیئرز خیبرپختونخوا اور کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی خیبرپختونخوا کے تعاون سے ینگ لیڈرز پارلیمنٹ نے چار روزہ ینگ لیڈرز سمر کیمپ 2025 کا اسلام آباد اور نتھیا گلی میں کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا۔

کیمپ کے مہمانانِ خصوصی میں ڈاکٹر نعمان مجاہد ڈائریکٹر یوتھ آفیئرز خیبرپختونخوا تھے جبکہ دیگرمقررین میں سینیٹر مرزا محمد آفریدی، ایکزیکٹیو ڈائریکٹرپاکستان انسٹیٹیوٹ برائے پارلیمانی سروسزاسلام آباد عاصم خان گورایہ، ڈائریکٹر جنرل لیجسلیشن محمد راشد مفزول ذکاء، ڈپٹی ڈائرکٹریوتھ آفئیرزسردارعرفان خان، مس خُما امجد (کنسلٹنٹ یوتھ ایمپاورمنٹ اینڈ کلائمیٹ ایکشن)، انٹرپرینیور راحیل احمد ، سابق نیشنل پلیرشاہد شنواری اورصدر ینگ لِیڈرزپارلیمنٹ نوید احمد خان شامل تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ ملک کی دیگر اہم شخصیات نے بھی خصوصی شرکت کی اور نوجوانوں کے ساتھ اپنے خیالات اور تجربات شیئر کرتے ہوئے سیشنز ڈیلیور کیے۔

کیمپ میں خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول سابقہ فاٹا سے تعلق رکھنے والے 70 نوجوان لڑکے اور لڑکیاں شریک ہوئے۔ یہ کیمپ نوجوانوں کے لئے قیادت، سیکھنے، نالج شیئرنگ اور نیٹ ورکنگ کا ایک شاندار موقع ثابت ہوا۔

کیمپ کے دوران نوجوانوں کو پاکستان انسٹیٹیوٹ فار پارلیمنٹری سروسز (PIPS) اسلام آباد میں پارلیمانی امور اور قانون سازی کے عمل سے متعلق آگاہی دی گئی۔ اس کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ آف پاکستان کا خصوصی دورہ بھی کروایا گیا۔ کیمپ میں کلائمیٹ ایکشن اور یوتھ ایمپاورمنٹ پر اہم سیشنز کا انعقاد ہوا جبکہ نوجوانوں کو ڈیجیٹل اسکلز، ای کامرس اور ایکو ٹورزم کے حوالے سے بھی رہنمائی فراہم کی گئی۔ مزید برآں، نتیہ گلی میں کلین لینس ڈرائیو کے تحت صفائی مہم بھی منعقد کی گئی، جس کی جھلکیاں تصاویر کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔

یہ کیمپ نوجوانوں کے لئے ایک یادگار تجربہ ثابت ہوا جس نے انہیں قومی سطح پر ایک دوسرے کے ساتھ جڑنے اور سیکھنے کا بہترین موقع فراہم کیا۔


📋 Event Details
  • Event Date
    16-09-2025
  • No of Audience
    40
  • No of Participants
    40
  • Event Venue
    Islamabad and Natya Gali

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo