Social Media Links

Four Days Young Leader Summer Camp 2025 at District Hangu

‎ڈسٹرکٹ یوتھ آفیئرز ہنگو کے وفد نے چار روزہ ینگ لیڈرز سمر کیمپ 2025 میں شرکت کی۔

‎ینگ لیڈرز سمر کیمپ 2025 کے شرکاء کو کیمپ کے دوران پاکستان کے اعلیٰ ترین قانون ساز اداروں — قومی اسمبلی اور سینیٹ آف پاکستان — کے خصوصی دورے کا اعزاز حاصل ہوا۔

‎یہ دورہ نوجوانوں کے لیے جمہوری عمل، پارلیمانی روایات، اور قانون سازی کے

‎مراحل کو قریب سے دیکھنے اور سیکھنے کا ایک نایاب اور سبق آموز موقع ثابت ہوا۔ شرکاء نے ایوانوں کے تاریخی پس منظر اور ان کے جمہوری کردار کو براہِ راست دیکھا، جو ان کی قائدانہ صلاحیتوں اور فکری ترقی کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔

‎ضلع ھنگو کی نمائندگی کرتے ہوئے یوتھ ایم پی اے محمد وارث اور اسکی ٹیم نے اس کیمپ اور

اسکے سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا۔

‎اس موقع پر محمد وارث نے اپنے بھرپور تعاون اور رہنمائی پر ڈپٹی کمشنر ہنگو جناب گوہر زمان وزیر ، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا جناب نعمان مجاہد اورڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر ہنگو کا

خصوصی شکریہ ادا کیا، جن کی حمایت سے انہیں اس نمائندگی کا موقع ملا۔


📋 Event Details
  • Event Date
    16-09-2025
  • No of Audience
    80
  • No of Participants
    80
  • Event Venue
    District Hangu

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo