Social Media Links

Awareness Session on Mental Health & Well-being on 16-09-2025 at District Charsadda

ڈپٹی کمشنر چارسدہ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی ہدایت پر محکمہ اُمور نوجوانان چارسدہ کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تاجو بی بی میں Mental Health & Well-being کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیمینار کی تربیت معروف ماہر نفسیات ڈاکٹر لیلہ سیار نے دی۔

ڈاکٹر لیلہ سیار نے طالبات کو بتایا کہ ذہنی صحت انسان کی مجموعی شخصیت، تعلیم اور زندگی کے ہر پہلو پر اثر انداز ہوتی ہے۔ انہوں نے ذہنی دباؤ (Stress)، پریشانی (Anxiety) اور ڈپریشن کی وجوہات اور ان کے اثرات پر روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ ان مسائل کو نظر انداز کرنے کے بجائے بر وقت ان کا سامنا کرنا چاہیے۔

انہوں نے طالبات کو مثبت سوچ اپنانے، وقت کا بہتر استعمال کرنے، نیند اور خوراک کا خیال رکھنے، اور کھیلوں کے ساتھ ساتھ مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے کی تلقین کی۔ ڈاکٹر لیلہ سیار نے یہ بھی کہا کہ اگر کبھی ذہنی مسائل شدت اختیار کر جائیں تو کسی ماہرِ نفسیات یا قریبی دوست اور اہل خانہ سے بات کرنا بہت ضروری ہے۔

سیمینار کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن رکھا گیا جس میں طالبات نے نہایت دلچسپی سے سوالات کیے۔ سوال و جواب میں حصہ لینے والی طالبات کو ڈسٹرکٹ یوتھ آفس چارسدہ کی جانب سے انعامات بھی پیش کیے گئے۔


📋 Event Details
  • Event Date
    16-09-2025
  • No of Audience
    150
  • No of Participants
    150
  • Event Venue
    District Charsadda

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo