Social Media Links
Seminar on Peace and Youth Development 2025 at District Mohmand

ضلع مہمند کے پریس کلب میں "Empowering Youth for Peacebuilding – Bridging Dialogue and Action" کے عنوان سے ایک اہم سیمینار منعقد ہوا، جس کا مقصد نوجوانوں کو امن کے فروغ، مکالمے کے فروغ اور سماجی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کے لئے تیار کرنا تھا۔ یہ سرگرمی Marasthyal Welfare Organization کے زیر اہتمام اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مہمند و ضلعی انتظامیہ مہمند کے تعاون سے منعقد کی گئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور نوجوانوں نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر اپر مہمند جناب عثمان حمزہ تھے جنہوں نے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور امن قائم رکھنے کے حوالے سے ان کے کردار پر تفصیلی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی معاشرے کا حقیقی سرمایہ ہیں اور ان کی مثبت صلاحیتوں کو بروئے کار لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے سیمینارز اور مکالمے نوجوانوں کو نہ صرف شعور فراہم کرتے ہیں بلکہ انہیں ایک دوسرے کے ساتھ جڑنے، سیکھنے اور معاشرتی مسائل کے حل میں کردار ادا کرنے کا موقع بھی دیتے ہیں۔
اس موقع پر چائلڈ پروٹیکشن آفیسر مہمند نے بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں میں امن اور برداشت کو فروغ دینا بچوں اور کمزور طبقات کے بہتر مستقبل کے لئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل اگر مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھے تو وہ نہ صرف اپنے علاقے بلکہ پورے ملک کے امن اور ترقی میں بنیادی کردار ادا کر سکتی ہے۔
تقریب میں موجود ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر مہمند جناب محمد حارث نے کہا کہ یوتھ آفس کی کوشش ہے کہ نوجوانوں کے لئے ایسے پلیٹ فارمز مہیا کیے جائیں جہاں وہ اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو نکھار سکیں اور معاشرتی و قومی ترقی میں اپنا فعال کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی سطح پر نوجوانوں کی رہنمائی اور ان کے مسائل کے حل کے لئے ڈسٹرکٹ یوتھ آفس ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔
مقررین نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیم، ہنر اور وقت کو معاشرتی بہتری کے لئے استعمال کریں، تاکہ مہمند سمیت پورے ملک میں پائیدار امن اور ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔ اس موقع پر نوجوان شرکاء نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس بات کا عزم کیا کہ وہ اپنے اپنے شعبوں میں امن، بھائی چارے اور ترقی کے فروغ کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
یہ سیمینار نہ صرف نوجوانوں کے لئے ایک بامقصد مکالمے کا موقع ثابت ہوا بلکہ اس نے معاشرے میں امن اور اجتماعی ترقی کی نئی راہیں کھولنے کے عزم کو بھی مزید تقویت بخشی۔
📋 Event Details
-
Event Date
11-09-2025 -
No of Audience
60 -
No of Participants
60 -
Event Venue
District Mohmand
🖼️ Event Photos





