Social Media Links

Awareness Session on Safe & Legal Overseas Education and Employment at District Malakand

ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ جناب محمد فیاض خان شرپاو کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر ملاکنڈ نے نوجوانوں کے لیے بیرونِ ملک روزگار اور اعلیٰ تعلیم کے مواقعوں کے سلسلے میں قانونی امیگریشن کے طریقۂ کار اور غیر قانونی ہجرت سے بچاؤ کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ یہ ورکشاپ گل رنگ انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز میں انٹرنیشنل سنٹر فار مائیگریشن پالیسی ڈویلپمنٹ کے تعاون سے منعقد کیا گیا ۔

اس ورکشاپ کا مقصد نوجوانوں کو محفوظ، قانونی اور پائیدار طریقوں سے بیرونِ ملک تعلیم اور روزگار کے مواقعوں کے حصول کے بارے میں آگاہی فراہم کرنی تھی، تاکہ وہ غیر قانونی راستوں کے نقصانات اور خطرات سے محفوظ رہ سکیں۔

ورکشاپ میں ماہرین نے طلبہ و طالبات کو قانونی دستاویزات، ویزا پراسس اور بین الاقوامی قوانین کے بارے میں رہنمائی دی، جبکہ غیر قانونی ہجرت کے منفی اثرات اور اس کے سماجی و نفسیاتی نقصانات پر بھی روشنی ڈالی


📋 Event Details
  • Event Date
    09-09-2025
  • No of Audience
    120
  • No of Participants
    120
  • Event Venue
    Gul Rang Institute District Malakand

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo