Social Media Links
Celebration of Defence Day 6 September 2025 at District Karak

ضلعی انتظامیہ کرک کی نگرانی میں ضلعی ایجوکیشن آفس کرک اور ضلعی یوتھ آفس کرک کے مشترکہ تعاون سے یومِ دفاع کے سلسلے میں پروقار تقریب کا انعقاد، ایجوکیشن افسران، پرنسپل، ٹیچرز برادری، سٹوڈنٹس، مقامی مشران کی خصوصی شرکت تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع کرک میں بھی ڈپٹی کمشنر کرک اسد سرور کی ہدایات کے مطابق ایجوکیشن آفس کرک اور کرک یوتھ آفس کے مشترکہ تعاون سے یومِ دفاع پاکستان اور سیرت النبی کانفرنس کے سلسلے میں مشترکہ تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ تقریب میں ضلعی ایجوکیشن آفیسر کرک نثار احمد نے خصوصی شرکت کی۔ دیگر مہمانوں میں صدر خٹک اتحاد حاجی مدثر ایوب اور ان کے ساتھیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں انجن تاجران، میڈیا نمائندوں اور ضلع بھر سے علماء کرام بھی شریک ہوئے۔ تقریب کے موقع پر بچوں نے حمد، نعت اور قومی نغمے پیش کرکے شرکاء سے خوب داد وصول کی۔ تقریب سے خطاب کے موقع پر علماء کرام نے سیرت النبی ﷺ پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت محمدﷺ کی شخصیت اور اعلی اخلاق ہمارے لئے ایک نمونہ ہے۔ صدر خٹک اتحاد حاجی مدثر ایوب نے اپنے خطاب میں 6 ستمبر یومِ دفاع کے سلسلے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے وطنِ عزیز کے دفاع کی خاطر ہمیشہ قربانیاں دی ہیں۔ پاکستان ہمارے آباؤ اجداد کے قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ آج کے دن ہم شہدائے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اور یہ عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی اور سلامتی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ حاجی مدثر ایوب نے بچوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعائے خیر کیساتھ پروگرام اختتام پزیر ہوگیا۔
📋 Event Details
-
Event Date
06-09-2025 -
No of Audience
120 -
No of Participants
120 -
Event Venue
District KaraK
🖼️ Event Photos



