Social Media Links

Seerat-un-Nabi conference 2025 at District Bajaur

صوبائی حکومت خیبر پختونخوا، محکمہ کھیل خیبر پختونخوا اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ کی ہدایات پر، ڈسٹرکٹ یوتھ آفس باجوڑ، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفس باجوڑ، باجوڑ ماڈل اسکول و کالج کی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ باجوڑ نے باجوڑ ماڈل اسکول و کالج میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منعقد کیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) باجوڑ جناب شاہد رفیق گنڈا پور تھے۔ پرنسپل باجوڑ ماڈل اسکول حاجی محمد نذیر، دیگر معزز علمائے کرام، اساتذہ، ڈسٹرکٹ اسپورٹس و یوتھ آفس کا عملہ اور طلباء بھی اس موقع پر موجود تھے۔

معزز علمائے کرام اور مہمانِ خصوصی نے حضور نبی اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرتِ طیبہ پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور ان کی حیاتِ مبارکہ کے پہلوؤں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرورِ دو عالم، خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت انسانیت کے لیے سب سے بڑی رحمت اور رشد و ہدایت کا سرچشمہ ہے۔ آپ ﷺ کی ذات اقدس اخلاق، رواداری، عدل، مساوات، بھائی چارے اور انسان دوستی کا ایسا عملی نمونہ ہے جس کی پیروی دنیا و آخرت کی فلاح کا ذریعہ ہے۔

نبی کریم ﷺ کا اسوہ حسنہ ہر دور کے انسان کے لیے مکمل رہنما ہے۔ آپ ﷺ کی سیرتِ طیبہ دلوں کو نور بخشتی ہے، روح کو سکون دیتی ہے اور انسان کو ایک باعمل، بااخلاق اور باکردار شخصیت میں ڈھالتی ہے۔ اگر ہم انفرادی و اجتماعی سطح پر تعلیماتِ نبوی ﷺ کو اپنالیں تو ہمارے معاشرتی مسائل، اخلاقی زوال اور معاشی بحران خود بخود ختم ہو سکتے ہیں۔ہمیں چاہیے کہ سیرت النبی ﷺ کو محض زبانی نہ پڑھیں بلکہ اپنے کردار، گفتار، معاملات اور نظامِ زندگی کا حصہ بنائیں۔ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات ہمارے لیے مینارِ نور ہیں جن سے ہم دنیا و آخرت کی کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔ دینِ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور سنتِ رسول ﷺ اس ضابطے کی عملی تفسیر ہے۔

نوجوان ہمارا مستقبل ہیں۔ اگر ہم اپنی نوجوان نسل کو سیرت النبی ﷺ سے روشناس کرائیں تو ایک پرامن، باشعور اور باکردار معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔

اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے محبوب ﷺ کی سیرت کو سمجھنے، اس پر عمل کرنے اور اسے معاشرے میں عام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آخر میں طلباء، علمائے کرام اور دیگر معزز مہمانوں

میں نقد انعامات اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔


📋 Event Details
  • Event Date
    06-09-2025
  • No of Audience
    150
  • No of Participants
    150
  • Event Venue
    District Bajaur

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo