Social Media Links
Seerat-un-Nabi Conference 2025 at District Peshawar

ڈسٹرکٹ یوتھ آفس پشاور اور پولی ٹیکنیکل کالج برائے خواتین حیات آباد فیز 7 کے زیر اہتمام عید میلادالنبی ﷺ کی پرنور محفل منعقد ہوئی۔
تقریب کا آغاز طالبات کی خوبصورت تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا۔ بعد ازاں نعتِ رسول مقبول ﷺ اور تقاریر پیش کی گئیں جن میں حضور اکرم ﷺ سے والہانہ محبت و عقیدت کا اظہار کیا گیا۔ طالبات نے سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں نوجوان نسل کے لیے رہنمائی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
تقریب کے اختتام پر شریک طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ سیرت طیبہ ﷺ نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے اور ہمیں اپنی زندگی کو آپ ﷺ کی تعلیمات کے مطابق ڈھالنا چاہیے۔
📋 Event Details
-
Event Date
05-09-2025 -
No of Audience
80 -
No of Participants
80 -
Event Venue
District Peshawar
🖼️ Event Photos




