Social Media Links
Seerat-un-Nabi Conference in Connection with Ashra Rehmat-ul-lil-Alameen 2025 at District Bannu

محکمہ اُمور نوجوانان خیبرپختونخوا کے تعاون سے بنوں میں ایک عظیم الشان سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس پر وقار کانفرنس کی میزبانی ادارہ جامعہ الخدمات الانسانیہ بوزہ خیل سورانی نے کی۔
کانفرنس کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر محمد نواب خان بنگش تھے، جنہوں نے اپنے خطاب میں سیرت النبی ﷺ پر روشنی ڈالی اور معاشرتی اصلاح کے پہلوؤں کو اُجاگر کیا۔
ضلعی یوتھ آفیسر محمد زاہد خٹک نے کانفرنس کے تمام تر انتظامات کی نگرانی کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان نسل کو سیرت النبی ﷺ سے وابستگی ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
علاقے کے عمائدین نے محکمہ اُمور نوجوانان اور ضلعی انتظامیہ کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی تقریبات معاشرتی ہم آہنگی اور دینی شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
کانفرنس میں شریک علاقائی علماء کرام نے سیرت النبی ﷺ پر مدلل اور جامع خطابات پیش کیے۔ اس موقع پر مدرسہ ہٰذا کے طلباء نے تلاوتِ قرآن پاک، حمد اور نعت شریف میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
تقریب کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر محمد نواب خان بنگش اور ضلعی یوتھ آفیسر محمد زاہد خٹک کی جانب سے طلباء میں نقد انعامات اور شیلڈز تقسیم کی گئیں، جبکہ شریک علمائے کرام میں تلوار کا سووینئر پیش کر کے اُن کی علمی و دینی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔،
📋 Event Details
-
Event Date
04-09-2025 -
No of Audience
160 -
No of Participants
160 -
Event Venue
District Bannu
🖼️ Event Photos






