Social Media Links
Inter Madaris Qirat and Naat Compititon 2025 at District Khyber

۳ ستمبر ۲۰۲۵ کو فیض القرآن جنیدیہ ذگہ کلی میں بین المدارس نعت و قراءت کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے بھر کے 8 مدارس کے طلباء اور مقامی نوجوانوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر طلباء نے خوبصورت انداز میں تلاوت اور نعتیں پیش کیں جبکہ مقابلوں کی شفافیت یقینی بنانے کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ نتائج کے مطابق حسن قراءت میں محمد نظار نے پہلی، محمد عادل نے دوسری اور عبدالباسط نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ نعت خوانی میں عقاب شاہ نے پہلی، وصال محمد نے دوسری جبکہ سحر گل نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ تقریب کے مہمانانِ خصوصی ایس ایچ او تھانہ ملاگوری حاجی ریاض حسین آفریدی اور ایڈیشنل ایس ایچ او حاجی میر عالم آفریدی تھے جنہوں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء میں شیلڈز اور کیش انعامات تقسیم کیے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اس طرح کی مثبت سرگرمیاں نہ صرف طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارتی ہیں بلکہ ان کے اندر اعتماد پیدا کرنے کا ذریعہ بھی بنتی ہیں۔
۷ ستمبر ۲۰۲۵ کو عشرہ رحمتہ اللعالمین کے موقع پر تحصیل لنڈیکوتل میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور محمد عدنان قادری، اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل کیپٹن (ر) افراسیاب زبیر ہندل، پشتو ادب کے ممتاز ادیب پروفیسر ڈاکٹر آباسین یوسفزئی سمیت علماء کرام، شعراء، اساتذہ اور عوام کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ تقریب میں نعت خوانی، تقاریر اور مشاعرے کا اہتمام کیا گیا جن میں نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ اور آپؐ کی زندگی کے سنہری اصولوں پر روشنی ڈالی گئی۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ ہماری انفرادی اور اجتماعی زندگی کو بہتر بنانے کا واحد راستہ یہی ہے کہ ہم ان اصولوں پر عمل کریں جن کی تعلیم چودہ سو سال پہلے دی گئی۔ اختتامی سیشن میں علماء، شعراء اور منتظمین کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ اس طرح کی تقریبات آئندہ بھی جاری رکھی جائیں گی تاکہ نوجوان نسل کو سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں رہنمائی فراہم کی جا سکے۔
📋 Event Details
-
Event Date
03-09-2025 -
No of Audience
150 -
No of Participants
150 -
Event Venue
District Khyber
🖼️ Event Photos







