Social Media Links

Rehmat-ul-lil Alameen Conference 2025 at District Battagram

عشرۂ رحمتُ للعالمین ﷺ کے موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفس اور ضلعی انتظامیہ بٹگرام کے اشتراک سے گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی اسکول میں قرأت و نعت مقابلہ منعقد ہوا، جس میں مختلف تعلیمی اداروں اور مدارس کے طلبہ نے حصہ لیا۔ نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ کو ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے نقد انعامات سے نوازا، جبکہ ان منتخب طلبہ کو ڈویژنل سطح کے مقابلوں میں شرکت کے لیے نامزد کیا گیا۔

اسی سلسلے میں 1500 واں جشنِ ولادت اور سیرت النبی ﷺ کانفرنس بھی منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، علمائے کرام، طلبہ، انجمن تاجران کے نمائندگان اور مختلف محکموں کے افسران شریک ہوئے۔ مقررین نے اپنے خطابات میں نوجوان نسل کی کردار سازی، اخلاقی تربیت اور اتحادِ امت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سیرتِ رسول ﷺ ہماری دنیا و آخرت کی کامیابی کا کامل پیغام ہے۔


📋 Event Details
  • Event Date
    02-09-2025
  • No of Audience
    260
  • No of Participants
    260
  • Event Venue
    District Battagram

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo