Social Media Links
Awareness Session on Climate Change 2025 at District Mohmand

ضلعی یوتھ آفس مہمند کے زیراہتمام پاکستان ریڈ کریسنٹ اور ضلعی انتظامیہ مہمند کے تعاون سے ڈی ایچ کیو ہسپتال غلنئی مہمند میں "کلائمٹ چینج اور یوتھ والینٹیرزم" کے موضوع پر ایک اہم سیشن منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال مہمند نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر محمد حارث بھی موجود تھے۔ سیشن میں ماحولیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے اثرات، ان کے انسانی صحت پر اثرات اور نوجوانوں کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
پاکستان ریڈ کریسنٹ مہمند برانچ کے ڈسٹرکٹ سیکرٹری امجد علی نے نوجوانوں کی رضاکارانہ خدمات کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ پشتونخوا ریڈیو مہمند کے اسٹیشن انچارج مراد خان نے "کلائمٹ چینج" کے موضوع پر ایک جامع پریزنٹیشن دی جس میں ماحولیاتی چیلنجز اور ان کے حل پر روشنی ڈالی گئی۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان طبقہ اپنی توانائی اور رضاکارانہ جذبے کے ذریعے ماحولیات کے تحفظ اور پائیدار مستقبل کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے۔
اس موقع پر شرکاء نے ماحولیاتی مسائل کے حل اور کمیونٹی کی بہتری کے لیے اپنی رضاکارانہ خدمات پیش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
📋 Event Details
-
Event Date
29-09-2025 -
No of Audience
50 -
No of Participants
50 -
Event Venue
District Mohmand
🖼️ Event Photos






