Social Media Links
Ashra Rehmat-ul-lil Alamen 2025 at District Malakand

صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں، ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ جناب حامد الرحمن صاحب کے احکامات پر عشرہ رحمت للعالمین ﷺ 2025 کے سلسلے میں گورنمنٹ ڈگری کالج بٹ خیلہ میں ضلعی سطح کے نعت و قرأت کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کا اہتمام ضلعی انتظامیہ ملاکنڈ نے ڈسٹرکٹ یوتھ آفس ملاکنڈ آفس کے تعاون سے کیا۔
مقابلوں میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو انعامات سے نوازا گیا جبکہ ان کے نام ڈویژنل سطح کے مقابلوں کے لیے بھیجے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ جناب حامد الرحمن نے پوزیشن ہولڈر طلباء میں انعامات اور سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے۔
تقریب کے اختتام پر سیرت النبی ﷺ کانفرنس بھی منعقد ہوئی جس میں علمائے کرام اور مقررین نے حضور اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ جناب حامد الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کے لیے سیرت النبی ﷺ مشعلِ راہ ہے اور ہمیں اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی کو نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے۔
تقریب میں ضلعی انتظامیہ کے افسران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر، ڈسٹرکٹ خطیب ، صوبیدار میجر محکمہ اوقاف کے نمائندوں، علمائے کرام اور معززینِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
📋 Event Details
-
Event Date
28-08-2025 -
No of Audience
250 -
No of Participants
250 -
Event Venue
District Malakand
🖼️ Event Photos









