Social Media Links
Ashra Rehmat-ul-lil Alameen 2025 at District Dir Lower

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ دیر پائین کے زیر نگرانی ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال بلامبٹ میں عشرہ رحمت_اللعالمین ﷺ کے حوالے سے سیرت کانفرنس ، مقابلہ حسن قرٗات ، مقابلہ نعت خوانی کا انعقاد۔ اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ جناب زید صافی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) جناب جانباز خان ، ڈسٹرکٹ یوتھ افیسر جناب جان زیب ، ڈسٹرکٹ خطیب مولانا عزیزالحق ، دینی مدارس محکمہ تعلیم کے مدرسین اور پرنسپلز نے شرکت کی۔
تقریب سے شیخ الحدیث والقرآن مولانا احسان اللہ خالص نے خطاب کرکے سیرت النبی کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی۔
۔ مقابلہ حسن قرآٗت ، اور نعت خوانی میں سرکاری و نجی سکولز اور دینی مدارس کے طلباٗ و طالبات نے حصہ لیا۔
۔ ضلعی سطح پر پر قرآٗت اور نعت خوانی میں پہلے ، دوسری اور تیسری پوزیشن لینے والوں کو باالترتیب اسی ہزار ، ساٹھ ہزار اور چالیس ہزار کیش پرائیز کے ساتھ توصیفی سرٹیفکیٹس دیئے گئے ۔
۔ اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو اور یوتھ آفیسر نے پوزیشن ہولڈر کو کیش پرائیز اور توصیفی سرٹیفیکیٹس دی۔
۔ حسن قرٗات میں قاری قمر زماں نے پہلے ، قاری وقاص احمد نے دوسری اور قاریہ عابدہ سلام نے ضلعی سطح پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح مقابلہ نعت خوانی میں عتیق الرحمن نے پہلی ، زیشان نے دوسری اور حفصہ ساجد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
۔ مقررین اور شرکاء نے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے اس بابرکت محفل کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور صوبائی حکومت کے اس اقدام کو سراہا۔
۔ پچھلے سال دیر پائین نے مقابلہ حسن قرآت میں ڈویژنل سطح پر دوسری اور نعت خوانی میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی
📋 Event Details
-
Event Date
28-08-2025 -
No of Audience
250 -
No of Participants
250 -
Event Venue
District Dir Lower
🖼️ Event Photos







