Social Media Links

Seminar on Hope and Rehabilitation 2025 at District Bunu

محکمہ اُمورِ نوجوانان بنوں اور ضلعی انتظامیہ بنوں کے اشتراک سے سنٹرل جیل بنوں میں "امید اور بحالی: روشن مستقبل کے لیے ذہنوں کو مضبوط بنانا" کے عنوان سے ایک اہم سیمینار منعقد ہوا۔ اس پروگرام کا مقصد قیدیوں کی اصلاح، تربیت اور معاشرے میں مثبت کردار کے فروغ کو یقینی بنانا تھا۔

اس تقریب کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد عمر خطاب خان تھے۔

سیمینار میں ضلعی یوتھ آفیسر محکمہ اُمورِ نوجوانان محمد زاہد خٹک، جیل سپرنٹنڈنٹ سمیع اللہ خان شنواری، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نجیب اللہ خان، اسسٹنٹ کمشنر فرید اللہ خان، چائلڈ پروٹیکشن یونٹ سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے نسیم اقبال، خواتین کی نمائندہ وحیدہ ظفر، ملک نعمت اللہ ایڈوکیٹ اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے شاہ وزیر خان نے شرکت کی۔ ماہر سائیکالوجسٹ نے تقریب کے موقع پر شرکاء کو آگاہی دی اور بہترین معاشرہ تشکیل دینے اور ذہنی تربیت کی ترغیب فراہم کی۔

مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ یہ سیمینار قیدیوں کی ذہنی، اخلاقی اور معاشرتی اصلاح کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل اگر منفی سرگرمیوں کو ترک کر کے تعلیم، ہنر اور مثبت سرگرمیوں کو اپنائے تو وہ نہ صرف اپنے مستقبل کو سنوار سکتے ہیں بلکہ ایک خوشحال اور پرامن معاشرے کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ معاشرے میں امید، بحالی اور مثبت سوچ کو عام کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا تاکہ قیدی رہائی کے بعد ایک بہتر شہری کے طور پر زندگی گزار سکیں۔


📋 Event Details
  • Event Date
    28-08-2025
  • No of Audience
    200
  • No of Participants
    200
  • Event Venue
    District Banu

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo