Social Media Links
Graphic Designing Course Phase-II 2025 at District Charsadda

جوان مرکز چارسدہ میں گرافک ڈیزائننگ کورس فیز 2 کی شاندار اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس پُروقار تقریب کی مہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چارسدہ، محترمہ رینا شہید سہروردی تھیں۔
اُنہوں نے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے اُن کی محنت اور لگن کو سراہا اور گرافک ڈیزائننگ کے شعبے میں اُن کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تقریب میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر فہیم جان درانی نے بھی شرکت کی اور نوجوانوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اُنہیں مستقل مزاجی اور تخلیقی سوچ کے ساتھ آگے بڑھنے کی تلقین کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں گرافک ڈیزائننگ جیسے ہنر نوجوانوں کو خود مختاری کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔
تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نے کورس کے ٹرینر کو اعزازی شیلڈ پیش کی، جبکہ کورس مکمل کرنے والے تمام طلباء و طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں۔
یہ تقریب نہ صرف سیکھنے والوں کے لیے ایک حوصلہ افزا لمحہ تھا بلکہ نوجوانوں کے لیے ایک نئے سفر کا آغاز بھی
ثابت ہوا۔
📋 Event Details
-
Event Date
22-08-2025 -
No of Audience
40 -
No of Participants
40 -
Event Venue
Jawan Markaz, District Charsadda
🖼️ Event Photos




