Social Media Links

Free Medical Camp 2025 for IDPs at District Bajaur

ڈسٹرکٹ یوتھ آفس باجوڑ اور ایڈ انٹرنیشل (آرگنائزیشن) کے زیر اہتمام، ضلعی انتظامیہ باجوڑ کے تعاون سے متاثرین باجوڑ کے لیے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔

یہ کیمپس گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز خار اور گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین خار میں لگائے گئے، جہاں ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کیا، تشخیصی ٹیسٹ فراہم کیے اور ادویات بالکل مفت دی گئیں۔

کیمپس کے اختتام پر ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ، ایم پی اے حمید الرحمان صاحب ، اے سی خار نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صاحب نے ایڈ انٹرنیشنل کے سی ای او رحمان بادشاہ صاحب اور تمام ماہر ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے متاثرین کی خدمت کے لیے کیمپ منعقد کیا۔

آخر میں، ڈپٹی کمشنر صاحب نے ڈسٹرکٹ یوتھ آفیئرز ڈیپارٹمنٹ باجوڑ کی جانب سے پوری ٹیم کو توصیفی اسناد

اور شیلڈز پیش کیں۔


📋 Event Details
  • Event Date
    16-08-2025
  • No of Audience
    200
  • No of Participants
    200
  • Event Venue
    District Bajaur

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo