Social Media Links
600 Flood Victims to Receive Relief Aid on today 17 August under the Supervision of Director Youth Affairs Dr. Nauman Mujahid

وزیر کھیل و امورِ نوجوانان خیبر پختونخوا سید فخر جہان کی ہدایات پر آج سیلاب متاثرین کے لیے 600 افراد تک پکے کھانے کے پیکجز، پانی اور دیگر ضروری اشیاء اخوت اسلامک انسٹیٹیوٹ اور ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز کے تعاون سے تقسیم کی جائیں گی۔ یہ ریلیف سرگرمیاں گزشتہ روز شروع ہونے والے سلسلے کا تسلسل ہیں جن کے تحت کل 800 متاثرہ افراد تک امداد پہنچائی گئی تھی اور آج مزید 600 متاثرین کو سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ڈائریکٹر یوتھ افیئرز ڈاکٹر نعمان مجاہد تاحال سیلاب زدہ علاقوں میں موجود ہیں اور تمام سرگرمیوں کی مسلسل براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں۔ وہ ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسرز اور نوجوان رضاکاروں کے ساتھ مل کر ریلیف کے عمل کی قیادت کر رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ متاثرہ خاندانوں تک فوری امداد پہنچائی جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر نعمان مجاہد دیگر متاثرہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسرز سے بھی مستقل رابطے میں ہیں اور انہیں رہنمائی فراہم کر رہے ہیں تاکہ مجموعی طور پر سیلاب متاثرین کو جلد از جلد مؤثر امداد میسر ہو سکے۔
📋 Event Details
-
Event Date
17-08-2025 -
No of Audience
800 -
No of Participants
800 -
Event Venue
District Swat
🖼️ Event Photos
