Social Media Links

Marka-e-Haq Spech and Painting Competition 2025 at District Khyber

ضلعی انتظامیہ خیبر اور محکمہ امورِ نوجوانان خیبر کی جانب سے 78 ویں یومِ آزادی پاکستان اور معرکۂ حق کے موقع پر ضلع خیبر کے نوجوانوں کے لیے شاندار اور متنوع تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ان تقریبات کا مقصد نوجوانوں میں حب الوطنی کے جذبے کو اجاگر کرنا، اُنہیں اپنی صلاحیتوں کو مثبت سرگرمیوں میں استعمال کرنے کا موقع فراہم کرنا اور اتحاد، قربانی و محنت کے پیغام کو عام کرنا تھا۔

جشن کا آغاز ملی نغموں، تقاریر اور دلچسپ مقابلوں سے ہوا جن میں ضلع خیبر کے طلبہ و طالبات نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ ان تقریبات میں پینٹنگ مقابلہ بھی شامل تھا، جس میں نوجوان فنکاروں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے آزادی کی جدوجہد اور معرکۂ حق کے پیغام کو رنگوں میں سمو کر پیش کیا۔

شرکاء نے اپنے الفاظ، آواز اور فن کے ذریعے پاکستان کی آزادی کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر بہترین کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں میں انعامات تقسیم کیے گئے اور ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی۔

یہ تقریبات نہ صرف تفریح اور فن کا سنگم ثابت ہوئیں بلکہ نوجوانوں کے دلوں میں وطن سے محبت اور خدمت کا جذبہ مزید مضبوط کرنے کا سبب بھی بنیں۔ ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیر نگرانی معرکۂ حق اور جشنِ آزادی کا یہ ہفتہ قومی جوش و ولولے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، جو اتحاد اور حب الوطنی کی روشن مثال ہے۔


📋 Event Details
  • Event Date
    14-08-2025
  • No of Audience
    400
  • No of Participants
    400
  • Event Venue
    District Khyber

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo