Social Media Links

Independence Day Marka-e-Haq Event 2025 at District Battagram

ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے ڈسٹرکٹ یوتھ آفس بٹگرام اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس نے جشنِ آزادی و معرکۂ حق کے عنوان سے مختلف تقریبات اور مقابلوں کا آغاز کیا، جن میں سرکاری سکولوں کے مابین تقریری مقابلے، ملی نغمے، کوئز، ٹیبلوز، آرٹس و پینٹنگ مقابلے، والی بال، رسہ کشی، بیڈمنٹن اور دیگر کھیلوں کے ٹرائلز و مقابلے شامل ہیں۔ تقریبات کا باقاعدہ افتتاح اسسٹنٹ کمشنر جناب سلیم خان نے گورنمنٹ سنٹنیل ماڈل ہائی سکول بٹگرام میں مون سون شجرکاری مہم کے تحت پودا لگا کر کیا۔ اس موقع پر قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفس بٹگرام کے رضاکاروں نے بٹگرام میں پھل دار درخت لگائے۔ جشنِ آزادی کے اس موقع پر عوام سے اپیل کی گئی کہ کم از کم دو پھل دار یا سایہ دار درخت لگائیں اور ان کی حفاظت کریں تاکہ ممکنہ موسمیاتی تغیرات و آفات سے بچا جا سکے۔


📋 Event Details
  • Event Date
    07-08-2025
  • No of Audience
    150
  • No of Participants
    150
  • Event Venue
    District Battagram

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo