Social Media Links
Kashmir Exploiation Day 2025 at District Mohmand

یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ضلعی یوتھ آفس مہمند نے ضلعی سپورٹس آفس مہمند اور ضلعی انتظامیہ مہمند کے اشتراک سے ایک ریلی کا انعقاد کیا۔ اس ریلی کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیر آئینی اقدام کے خلاف آواز بلند کرنا تھا، جس کے تحت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا گیا۔ ریلی میں نوجوانوں، طلباء، مقامی عمائدین اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔
شرکاء نے ایک بڑا بینر ہاتھوں میں تھام رکھا تھا، جس پر کشمیری عوام کی حمایت اور بھارتی ظلم و جبر کے خلاف نعرے درج تھے۔ ریلی کے دوران شرکاء نے پُرجوش انداز میں نعرہ بازی کی اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔ مقررین نے اپنے خطابات میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے
📋 Event Details
-
Event Date
05-08-2025 -
No of Audience
20 -
No of Participants
20 -
Event Venue
District Mohmand
🖼️ Event Photos

