Social Media Links

Kashmir Exploiation Day 2025 at District Charsadda

حکومتِ خیبر پختونخوا اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی ہدایات کی روشنی میں یومِ استحصالِ کشمیر کا انعقاد سوشل ویلفیئر ہال چارسدہ میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ کیا گیا۔

اس اہم موقع پر مہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قیصر خان کوندی، جب کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر برائے ریلیف ناصر خان، اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ ریاض احمد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سونیا ناز، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر فہیم جان درانی اور دیگر محکموں کے افسران و معززین بھی شریک ہوئے۔

پروگرام میں اسکول کے طلباء و طالبات نے ملی نغمے اور تقاریر پیش کر کے کشمیری عوام کے ساتھ اپنی بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ مقررین نے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم، بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی پامالی کو اجاگر کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر ریاض احمد نے اپنے خطاب میں کہا:

"کشمیر ہماری شہ رگ ہے، اور ہم کشمیری بھائیوں کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ پاکستان کی عوام ہر سطح پر کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی نسلِ نو کو بھی اس جدوجہد سے آگاہ کریں اور بین الاقوامی فورمز پر کشمیریوں کا مقدمہ مضبوط انداز میں پیش کریں۔"

پروگرام کے اختتام پر یومِ استحصالِ کشمیر واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام شرکاء نے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور شرکت کی۔


📋 Event Details
  • Event Date
    05-08-2025
  • No of Audience
    150
  • No of Participants
    150
  • Event Venue
    District Charsadda

🖼️ Event Photos
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo
Event Photo