Social Media Links
Educational Visit of Youth to Governor House Kp 2025 at District Mohmand

ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مہمند نے ضلعی انتظامیہ مہمند کے تعاون سے ضلع مہمند کے نوجوانوں کے لیے گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا کا ایک تعلیمی دورہ منظم کیا۔ اس دورے کی قیادت ڈسٹرکٹ یوتھ آفیس مہمند کی ٹیم نے کی۔
اس تعلیمی دورے کے دوران نوجوانوں نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گورنر نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور شعور کی روشنی نوجوان نسل کے لیے نہایت اہم ہے، کیونکہ بدامنی اس راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ بن چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے کے بعض علاقوں میں سیکیورٹی خدشات کے باعث تعلیمی ادارے بند ہیں اور اساتذہ وہاں خدمات انجام نہیں دے پا رہے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ انضمام کے وقت قبائلی اضلاع کے عوام سے جو وعدے کیے گئے تھے، ان پر مکمل عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے نوجوانوں میں مایوسی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوانوں کو تعلیم و تربیت اور ہنر کے مواقع فراہم کر کے انہیں قومی ترقی کے دھارے میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیوٹیک کے تعاون سے فنی تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات جاری ہیں، تاکہ تربیت یافتہ نوجوان بیرون ملک جا کر نہ صرف اپنی زندگی سنوار سکیں بلکہ ملکی معیشت میں بھی اہم کردار ادا کر سکیں۔
گورنر نے نوجوانوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تجاویز، منصوبے اور خیالات گورنر ہاؤس کے ساتھ شیئر کریں تاکہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے اجتماعی کوششیں کی جا سکیں۔ نوجوانوں نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے حوصلہ افزائی، رہنمائی اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور خراجِ تحسین پیش کیا۔
📋 Event Details
-
Event Date
04-08-2025 -
No of Audience
50 -
No of Participants
50 -
Event Venue
Governor House Kp
🖼️ Event Photos




