Social Media Links

Career Counselling Session 2025 at District Charsadda

ڈپٹی کمشنر چارسدہ جناب عظمت اللہ وزیر کی ہدایت پر محکمۂ امور نوجوانان چارسدہ کے زیر اہتمام *کیرئیر کونسلنگ سیشن* کا انعقاد کیا گیا۔

اس سیشن کی مہمانِ خصوصی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محترمہ سونیا ناز تھیں، جبکہ ٹریننگ کے فرائض سیف اللہ اور وقار خان نے انجام دیے۔

اس تربیتی پروگرام کا مقصد طلباء کو تعلیمی مستقبل کے انتخاب میں درپیش الجھنوں کو دور کرنا اور انہیں اپنی دلچسپی اور صلاحیت کے مطابق صحیح راہ کا تعین کرنے میں رہنمائی فراہم کرنا تھا۔

ٹرینرز نے نوجوانوں کو مختلف شعبہ جات اور اُن سے جُڑے مواقع کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا، اور ان کی الجھنوں کا حل بھی پیش کیا۔

پروگرام کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے محترمہ سونیا ناز نے کہا کہ کامیاب زندگی کا انحصار درست فیصلوں پر ہے۔ کیرئیر کونسلنگ نہ صرف طلباء بلکہ ہر نوجوان کے لیے ضروری ہے تاکہ وہ اپنی زندگی کے اہم فیصلے سوچ سمجھ کر اور درست رہنمائی کے ساتھ کر سکیں۔ ہر قدم تدبر اور مقصد کے ساتھ اُٹھایا جائے تو کامیابی یقینی ہوتی ہے۔

پروگرام کے اخر میں ڈسٹرکٹ یوتھ افیسر فہیم جان درانی نے کہا کہ یہ سیشنز پورے چار سدہ کے سکولز اور کالجز میں منعقد کیے جائیں گے تاکہ طلبہ کو اپنی تعلیمی مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنا اسان ہو۔


  • Event Date
    2025-07-28
  • No of Audience
    80
  • No of Participants
    80
  • Event Venue
    District Charsadda