Social Media Links

Youth Talent Hunt Scholarship Test 2025 at District Charsadda

ڈپٹی کمشنر چارسدہ جناب عظمت اللہ وزیر کی ہدایات پر محکمہ اُمورِ نوجوانان چارسدہ نے نجی نوجوان تنظیم گائیڈ موٹیویٹڈ سپورٹ (GMS) کے تعاون سے "یوتھ ٹیلنٹ اسکالرشپ ٹیسٹ 2025" کا کامیاب انعقاد کیا، جس میں ضلع بھر سے 700 سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ جناب ریاض احمد تھے، جب کہ دیگر معزز شرکاء میں ڈی ایس پی زرداد خان، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر فہیم جان، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر گل ولی خان، GMS کے صدر حارث خان، وائس پریذیڈنٹ نعیم سعد، زيد الحق اور دیگر ممبران شامل تھے۔

اس اسکالرشپ ٹیسٹ کا بنیادی مقصد ذہین مگر مالی طور پر کمزور طلبہ کو معیاری تعلیم کے مساوی مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بغیر کسی مالی رکاوٹ کے اپنی تعلیمی صلاحیتوں کو نکھار سکیں۔

سکالرشپ ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے طلبہ و طلبات کو مختلف کالجز میں فری ایڈمشنز دلائے جائیں گے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ریاض احمد نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا چارسدہ کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے، ایسے ٹیسٹ ان کے لیے آگے بڑھنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔

اس موقع پر پولیس کی جانب سے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ 1122 کے اہلکار بھی موقع پر موجود تھے۔

یہ اسکالرشپ ٹیسٹ چارسدہ کے نوجوانوں کے لیے علم و آگہی کی جانب ایک مثبت قدم ہے، جو مستقبل میں ایک

تعلیمی انقلاب کی بنیاد بنے گا۔


  • Event Date
    2025-07-27
  • No of Audience
    700
  • No of Participants
    700
  • Event Venue
    District Charsadda