Social Media Links
District Youth Office Charsadda Organized Startup Bootcamp to Promote Youth Entrepreneurship
آج ڈسٹرکٹ یوتھ آفس چارسدہ کے زیرِ اہتمام، یوتھ الائنس فار پیس اینڈ ڈیولپمنٹ (YAPD) کے اشتراک سے اسپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں اسٹارٹ اَپ بوٹ کیمپ – کوہورٹ 1 کا کامیاب آغاز ہوا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر چارسدہ جناب محمد حارث نے شرکاء اور معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔
سیشنز کے دوران جناب زبیر خان، صوبائی ایگزیکٹو، نیشنل بینک آف پاکستان، جناب عمیر خان، ایڈمنسٹریٹر، اور جناب ہاشم خان، جاب پلیسمنٹ آفیسر، KP-TEVTA نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں ایس ایم ای (SME) قرضوں، وزیراعظم یوتھ پروگرام، کاروبار شروع کرنے کے طریقۂ کار، انٹرپرینیورشپ اور دستیاب کاروباری مواقع کے حوالے سے تفصیلی معلومات اور عملی رہنمائی فراہم کی۔
یہ سیشنز نوجوانوں کے لیے انتہائی معلوماتی اور عملی رہنمائی پر مبنی ثابت ہوئے، جن میں مالی معاونت کے حصول، کاروباری منصوبہ بندی، کاروبار کی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔
اس تربیتی پروگرام کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو خودمختار بنانا، ان میں کاروباری سوچ کو فروغ دینا اور ان کے تخلیقی خیالات کو کامیاب کاروباری منصوبوں میں تبدیل کرنے کے لیے ضروری رہنمائی فراہم کرنا ہے
📋 Event Details
-
Event Date
11-11-2026 -
No of Audience
50 -
No of Participants
50 -
Event Venue
District Youth Office Charsadda
🖼️ Event Photos