Social Media Links
District Youth Office Upper Chitral Organized Iqbal Day Celebrations to Highlight the Vision and Philosophy of Allama Muhammad Iqbal
مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے یومِ ولادت کو منانے کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اپر چترال، محکمہ تعلیم اور تحصیل میونسپل انتظامیہ مستوج کے باہمی اشتراک سے گورنمنٹ ہائی سکول بونی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب ارشد خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں ڈاکٹر عبدالملک DEO میل اپر چترال، لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان، ذوالفقار علی یفتالی ADO سپورٹس، سکول ہذا کے اساتذہ کرام، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران طلبہ نے تقاریر کے ذریعے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے افکار و نظریات، قیامِ پاکستان کے لیے ان کی گراں قدر خدمات، مسلمانوں میں بیداری پیدا کرنے اور اپنے اشعار کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کے حصول کے لیے متحرک کرنے کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب ارشد خان نے اپنے خطاب میں ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کی تحریکِ آزادی کے دوران بے مثال خدمات، امتِ مسلمہ کے لیے ان کے پیغام، نوجوان نسل میں خودی، خود اعتمادی اور بلند حوصلگی کا جذبہ بیدار کرنے میں ان کے افکار و اشعار کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہمیں علامہ اقبال کے افکار و نظریات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانا چاہیے۔ ان کے کلام میں نوجوانوں سمیت زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے رہنمائی اور بیداری کا پیغام موجود ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ان کے فلسفۂ خودی، بلند خیالی، قومی یکجہتی اور مدبرانہ سوچ کو سمجھیں اور ان تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔
تقریب کے اختتام پر یومِ اقبال کے حوالے سے ایک مختصر ریلی بھی نکالی گئی جس میں شرکاء نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے علامہ اقبال سے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا
📋 Event Details
-
Event Date
09-11-2026 -
No of Audience
50 -
No of Participants
50 -
Event Venue
District Youth Office Upper Chitral
🖼️ Event Photos